اسلام آباد :(دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پرقبضےکی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے،اس کے لیے ہم مکمل تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تووہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کیلئے تعمیرات کیں توہم انہیں تباہ کردیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ،بھارتی حکمران خواب دیکھ رہےہیں ان کےخواب،خواب ہی رہیں گے، ہم ہاتھ پر پاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضےکی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے سرحد کےقریب آئے تھے مگر انکا سسٹم جام ہو گیا، پاکستان میں کوئی جنگی ماحول نہیں، کوئی خوف نہیں، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہو گیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔