اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے 12 تا 24گھنٹوں کی موسمی ایڈوائزری جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب خیبر پختونخوا اور سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، راولپنڈی، اسلام ، اٹک، جہلم ، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ،نارووال،وزیر آباد، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں آندھی ، گرج چمک کے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسی طرح شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد ، میانوالی، جھنگ میں جھکڑ اور ژالہ باری، ساہیوال لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں طوفان، بارش، ژالہ باری جبکہ کوہستان، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، بنوں، مردان، پشاور، صوابی، ڈیرہ اسماعیل؛ خان میں طوفان، بارش کی توقع ہے
علاوہ ازیں اندرون سندھ کے علاقوں میرپورخاص، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژنز میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔