بھارت نے اپنے ہی شہروں پر 6 بلیسٹک میزائل گرا دیئے: ترجمان پاک فوج

Published On 10 May,2025 01:58 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت نے اپنے ہی شہروں پر 6 بلیسٹک میزائل فائر کردیئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ہنگامی میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بلیسٹک میزائل فائر کئے جن میں سے 5 بھارتی شہر امرتسر جبکہ ایک آدم پور میں گرا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کو ٹارگٹ کررہا ہے، ہماری ہمدردیاں سکھوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔