سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا

Published On 10 May,2025 02:19 am

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بھیجا جانے والا ڈرون بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا، ذرائع کے مطابق بھارت اس سے پہلے بھی لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں ڈرون حملے کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے تھے، بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئیں۔