پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاوے

Published On 10 May,2025 07:55 pm

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز)پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف اضلاع میں شہری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شہریوں نے ’فتح ریلی‘ نکالی، ریلی میں سبزہلالی پرچم اٹھائے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ فواج پاکستان نے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردیے، خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یہ بھارت کی نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کی شکست ہے، ہماری پاک فوج نے بہادری سے فرانس،اسرائیلی اور روس کی جدید ٹیکنالوجی کو تباہ کردیا۔
سیالکوٹ
سیالکوٹ میں شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
کوئٹہ
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان کی بھارت سے فتح پر جشن منایا گیا،شہریوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا۔

پشاور

پشاور میں بھی بھارت سے فتح کی خوشی میں شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، پوری قوم نے کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔