کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جنگ بندی اہم قدم ہے جس کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں اس اعلان کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی، جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مراد علی شاہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مستقل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرے، انہوں نے قومی سلامتی کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی طور پر پاک فضائیہ، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو مبارک باد پیش کی جن کی کوششوں اور اقدامات سے جلد ہی جنگ بندی ممکن ہوسکی۔
مراد علی شاہ نے دوست ممالک بالخصوص امریکا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے معاہدے کے حصول کو آسان بنانے کے لئے سفارتی طورپر اہم کرادار ادا کئے۔