کراچی: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، مرد شدید زخمی

Published On 15 May,2025 05:07 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، خاتون کی عمر 50 سال جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی گئی ہے، حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہہں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری دی۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی شہری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق خاتون اور زخمی شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع اور فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی بھی تلاش شروع کر دی ہے۔