حیدرآباد: (دنیا نیوز) کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 5 بے ہوش ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ لاکھڑا کول مائین میں پیش آیا کھدائی کے دوران کان میں زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث کان میں کام کرتے ہوئے 7 مزدور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، بے ہوش ہونیوالے مزدوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو مزدور دم توڑ گئے جبکہ مزید 2 مزدوروں کی حالت تشویشناک بنائی جارہی ہے۔