کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آگیا، حادثے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کی شناخت 3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں متوفی اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔