کراچی میں حادثات: ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں داخلے پر دفعہ 144 نافذ

Published On 05 May,2025 06:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے باعث ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

ڈرائیونگ لائسنس، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، کراچی سے تیز رفتار ٹرک، ڈمپر، ٹرالر اور واٹر ٹینکرز کی زد میں آکر رواں سال کے دوران 300 سے زائدافراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹریفک حادثات کے دوران اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے، شہری ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے سخت انتظامی اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔