پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا

Published On 15 May,2025 05:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتی برادری کو بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت صورتحال کے درمیان موجود حالات پر آگاہ کیا، آمنہ بلوچ نے سیز فائر عمل درآمد میں سفارتی عملے کی کاوش کو سراہا۔

سفارتی برادری کو بریفنگ دی گئی کہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان اور بھارت کے مابین رینجرز اور بارڈر سکیورٹی فورس اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے سیز فائر کے مرحلے میں دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا، پاکستان کشیدگی کے بجائے امن کے لیے ڈائیلاگ کو ترجیح دیتا ہے۔