بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 16 May,2025 10:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔