پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ اج ہم بھارت کو یہ پیغام دینے کے لئے جمع ہیں کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دی جائیں گی۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوم تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، جب مودی کی ذلت کا وقت اگیا تو پاکستان کی طرف رخ کیا، اگر تم نے 10 مئی سے سبق حاصل نہیں کیا تو اب بھی ہماری بندوقوں کارخ بھارت کی طرف ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری بہادر افواج اور ہمارے شاہینوں نے ناصرف آپ کو نیچے دکھایا بلکہ تم سے مسلمانوں کے خون کا بدلہ لیا، ہماری قوم کو اسی طرح متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا، اسی طرح پاک فوج کے جوانوں اور شاہینوں کا دست وبازو بننا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ آئیں اس موقع پر اس عظم کا اظہار کریں کہ پاکستان ہماری شان ہماری آن ہے۔