راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج ہو گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
خیال رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔
علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی تھی۔
پانچ اکتوبر، جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔
علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔