اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دشمن بزدل اور بدنیت ہے، مس ایڈونچر کی کوشش کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا ایسا جواب دیں گے بھارت اٹھ نہیں سکے گا، دوبارہ ایسی کوشش کی تو دشمن منہ کی کھائے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں، نریندر مودی کے پاس آپشن ختم ہو گئے ہیں، ہم امن کے خواہاں ہیں خطے میں امن چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دنیا نیوز آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں دنیا نیوز کے کردار کی تعریف کی۔