بھارت سے کشیدگی: پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ

Published On 19 May,2025 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ایران کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ایرانی قومی سلامتی مشیر جنرل علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کے امن سے دشمنوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے مفادات اور سلامتی کیلئے فائدہ مند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے خطے میں ایران کے مثبت کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایران اور بھارت کے مشیروں کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔