اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے دنیا کو بتایا کہ ہم سچ بولتے اور دکھاتے ہیں۔
ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہم مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔