اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Published On 24 May,2025 09:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی منظر نامے پر بات چیت کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔