سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکرکا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔
سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پُرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔
شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔
مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت کے نعرے بھی گونجتے رہے۔