آئندہ بجٹ میں ریسکیو 1122 کےلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Published On 27 May,2025 05:04 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں ریسکیو 1122 کےلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ بجٹ میں نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی،اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے ایمرجنسی سروسز ضیااللہ شاہ کا کہنا تھا کہ جتنا فنڈز مانگا گیا ہے اتنا ہی مریم نواز نے ہمیں دیا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ریسکیو 1122 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ وزیر اعلیٰ کی پہلی ترجیح ہے کہ ریسکیو1122 کے ذریعے عوام کی خدمت کی جائے، ایئر ایمبولینس 1122 پر بات ہوتی رہی لیکن چھ ماہ میں مریم نواز نے ریسکیو  کو بہترین کیا۔

انہوں ںے کہا کہ ساری گاڑیاں خراب نہیں کچھ گاڑیوں کی مرمت ہو رہی ہے اور کچھ نئی گاڑیاں آئندہ بجٹ میں لائیں گے، موٹروے پر نئے پوائنٹ پر ٹراما سنٹرز بنائے جائیں گے، ٹراما سنٹر سے ریسکیو کی گاڑیاں لوگوں کو ہسپتالوں تک لے جایا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا ریسکیو ہر شہر میں لانا چاہتی ہوں تمام شہروں میں ریسکیو 1122کی سہولت میسر کریں گے، دوسری جانب وزیر قانون صہیب بھرتھ کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بھی ریسکیو1122 کی سروسز شروع کریں گے۔