وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے

Published On 31 May,2025 04:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، امن وامان سے متعلق جرگےمیں شرکت کریں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی جرگے میں شرکت کریں گے، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء بھی جرگے میں مدعو ہیں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی جرگے میں مدعو کیا گیا ہے۔

جرگے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔