کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت میں دھماکے سے 2 افراد شہید،7زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں بم دھماکا ہوا ہے، دھماکا قبائلی رہنما عبدالسلام بازنی پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہدا اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہدا میں قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی شامل ہیں۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔