لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی، تربت میں پارہ 48 اور حیدر آباد میں 46 ڈگری کو چھو گیا۔
ملتان 44، لاہور 43، پشاور 40 اور کراچی، اسلام آباد میں 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں کا راج رہا، وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جڑواں شہروں میں بارش، ژالہ باری اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا، سوات کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، موسم سرد ہوگیا، مردان شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی بادل برسے، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔