لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی، میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا۔
اندرون سندھ گرمی کی لہر رہی، دادو میں پارہ 49، جیکب آباد، تربت، سبی 47 اور حیدر آباد میں 46 کو چھو گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں 42،لاہور اور ملتان میں 41 رہا، کراچی، پشاور اور اسلام آباد میں 38، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔