وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی فائنل جیتنے پرلاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد

Published On 26 May,2025 04:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹر اور بولر کی عمدہ کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا پرامن انعقاد دراصل پاکستان کی فتح ہے، ایونٹ کھیلنے والے کرکٹرز نے ہر میچ میں عمدہ کرکٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل میں کامیابی پر لاہور قلندرز کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا لاہور قلندرز نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بولیں لاہورقلندرز نے دل و جان سے فتح حاصل کی، لاہور قلندرزصرف ایک ٹیم ہی نہیں بلکہ تحریک ہے۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے بھی لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل سے پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا۔