لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5،5 لاکھ روپے کے انعامی چیک دے دیئے۔
مریم نواز سے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ہوئی اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5، 5 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔
ملاقات کے دوران ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لندن میراتھن کا گولڈ میڈل پیش کیا اور مونا خان کی درخواست پر وزیراعلی ٰ پنجاب نے ٹی شرٹ پر دستخط کئے، مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے، ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا، ایتھلیٹس اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پنک گیمز کی انعامی رقم کو 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کی طرف لے کر آنا ہے، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔