پشاور: (ذیشان کاکا خیل) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے جامعات اور کالجز کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، کمیٹی 5 ، 5 ممبران پر مشتمل ہو گی، کمیٹیاں جامعات اور کالجز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رپورٹ مرتب کریں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات اکھٹی کر کے اسے حتمی شکل دیں گی، کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی اور درجہ بندی کے حساب سے اب سزا اور جزا کا عمل شروع ہو گا۔