حیدرآباد:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے بہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا۔
حیدر آباد میں’ اسرائل بھارت مردہ باد‘ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈالروں کا بھتہ وصول کرکےچلا گیا، مسلم حکمران غزہ کے قتل عام میں شریک ہے،اب پاکستان کو اپنا قائدانہ کردارادا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نےہمارے نہتے شہریوں پرحملہ کیا، مسلح افواج نےبھارت کودندان شکن جواب دیا، بھارت کی حیثیت اب دنیا کےسامنےختم ہوتی جارہی ہے، پاکستان دنیا کےسامنے اُبھرکر سامنےآیا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیراورفلسطین کی آزادی کے لیے پیشرفت کی جائے، ہم اسرائیل اورامریکا کےخلاف ہے، غزہ میں بچے بھوک سےشہید ہو رہے ہیں۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ حکومت کوبھارت کو بےنقاب کرنا ہوگا، بھارت کےساتھ کشمیرپربات کی جائے، بھارت کےساتھ تجارت کے بجائےکشمیر اور پانی کےمسئلے پر بات کرنا ہو گی، بہت جشن منا لیا اب کشمیر کے مسئلے کو پہلی ترجیح بنانا ہو گا۔