دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

Published On 01 June,2025 08:59 pm

اسلام آؓباد:(دنیا نیوز) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے جہلم کے منگلا مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈ ا کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 94 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ہے۔

اسی طرح دریائے کابل کے نوشہرہ مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 29 ہزار 900 کیوسک برابر ہیں۔

ریزروائرز کی صورتحال کے حوالے سے واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1477.88 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1162.50 فٹ ہے جبکہ ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 647.00 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک کے تینوں بڑے ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ اب 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔