نیو یارک:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔
بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نیویارک پہنچ گیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا، دنیا کو بتانے آیا ہوں کے ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، ان کے حق خود ارادیت کو کوئی چھین نہیں سکتا۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 2, 2025
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پانی ہماری زندگی ہے اس پر زبردستی قبول نہیں، سندھو پر حملہ نا منظور، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو بھی اس بہانے سے ہماری سرحدوں کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، پاکستان امن چاہتا ہے عزت اور برابری کے ساتھ، بلاول بھٹو یہ ہمارا واضع پیغام ہے۔