کوئٹہ: این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشن میں ری کاونٹنگ کا عمل مکمل

Published On 03 June,2025 09:54 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشن میں ری کاونٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

 ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم خوشحال کاکڑ کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے دیا تھا۔

خیال رہے پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ حاصل کئے، جمعیت علماءاسلام کے مولوی سمیع الدین نے 2652 ووٹ حاصل کر سکے۔

الیکشن ٹریبونل فیصلے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کل الیکشن ٹریبونل میں نتائج جمع کرائیں گے ، این اے 251 حلقہ ژوب کم قلعہ سیف اللہ کم شیرانی پر مشتمل ہے۔