بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، ٹارگٹڈ آپریشن ہونگے: سرفراز بگٹی

Published On 05 June,2025 01:20 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں، ٹارگٹڈ آپریشن ہونگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی قومی شاہراہیں کھلی ہیں، امن بھی ہوجائے گا، آنے والا بجٹ گزشتہ سال کی طرح سرپلس بجٹ ہوگا۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے ساتھ ملکر روزگار کے موقع دیں گے۔