لاہور(دنیانیوز) سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پنجاب کارڈیالوجی شفٹ کردیا گیا اور ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔
ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ان کی دل کی دھڑکن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔
پروفیسر بلال محی الدین نے مزید بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے جبکہ ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔