ترقی کےعمل میں بلیو اکانومی کا کردار نظر انداز نہیں کر سکتے: وزیراعظم

Published On 16 June,2025 07:05 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی کےعمل میں بلیواکانومی کےاہم کردارکونظراندازنہیں کرسکتے۔

 وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپواینڈ کانفرنس کےسافٹ لانچ کی تقریب سے شہبازشریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کانفرنس کےدوسرےایڈیشن کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع کا اہم ستون ہے، 1965کا آپریشن دوارکا ہویا حالیہ کشیدگی،پاک بحریہ نےاپنا لوہا منوایا ہے، پاک بحریہ نےہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے، عالمی امن مشق میں60 سے زیادہ ملکوں کی شرکت ہمارےغیرمتزلزل عزم کی عکاسی ہے، پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے اہمیت کا حامل ملک ہے، ہمارے پاس ایک ہزارکلومیٹر سے زیادہ کی ساحلی پٹی اور تین بندرگاہیں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا سٹرٹیجک محل وقوع بلیواکانومی کےلیےبہت اہم ہے، تجارت اورپائیدارترقی بلیواکانومی کےلیےاہمیت کی حامل ہیں، عالمی سطح پربلیواکانومی کھربوں ڈالرتک پہنچ چکی ہے، پاکستان نےبلیواکانومی کےشعبےمیں اپنا حصہ حاصل کرنا ہے۔

وفاقی وزیربحری امور
قبل ازیں تقریب میں وفاقی وزیربحری امورجنید انوارچودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کےعمل میں بلیو اکانومی اور آج کی کانفرنس تجارتی روابط اورسرمایہ کاری کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہوگی۔

اے سی این ایس کموڈور
اے سی این ایس کموڈوراحسن علی خان کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلیواکانومی کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے، پاکستان جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سےبہت اہم ملک ہے۔