وزیراعظم یو اے ای کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

Published On 12 June,2025 11:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل ہونے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی، قومی سلامتی کے مشیر نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔

واضح رہے کہ دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں شیخ طحنون بن زاید، شیخ حمدان بن محمد اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف نے اماراتی قیادت سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی استحکام کیلئے اماراتی صدر کی کاوشوں اور سفارت کاری کو سراہا۔