فتح جنگ : دو لڑکے ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

Published On 17 June,2025 04:45 pm

فتح جنگ:( دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں ڈیم میں نہاتے 2لڑکے ڈوب گئے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جعفر گاؤں میں پیش آیا جہاں مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک دو لڑکے گہرے پانی میں 2 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی شناخت 16 سالہ حسیب اور 17 سالہ بلاول کے ناموں سے ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی افراد نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔