ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئی

Published On 20 June,2025 05:51 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔

ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے،اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

دوسری جانب قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔