ایران طے کرے گا کہ جنگ کیسے ختم کی جائے گی: جواد ظریف

Published On 20 June,2025 05:38 am

تہران: (دنیا نیوز) سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ایران طے کرے گا کہ جنگ کیسے ختم کی جائے گی۔

سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنگی صورتحال پر بیان میں کہا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی، ختم کیسے کرنا ہے فیصلہ ایران کرے گا، حملہ آور کوئی بھی ہو ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کردے، نسل کش بزدل کو علم ہی نہیں کہ اس نے کس چیز کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتہائی درستگی کے ساتھ اسرائیل پر حملے کئے: ایرانی وزیر خارجہ

جواد ظریف کا کہنا تھاکہ ایران نے تین صدیوں میں کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، ایران نے ہمیشہ ابھرنے کی ناقابل یقین قوت کا اظہار کیا ہے، عمارتیں گرائی جا سکتی ہیں، علم کبھی تباہ نہیں کیا جاسکتا۔

سابق وزیر خارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ 9کروڑ محب وطن اور مخلص لوگ ہوں تو علم تباہ نہیں کیا جا سکتا۔