تہران: (دنیا نیوز) ایران نے جنرل مجید خادمی کو نیا انٹیلی جنس سربراہ مقرر کر دیا۔
ایران نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی کے بعد جنرل مجید خادمی کو نیا انٹیلی جنس سربراہ مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے مذاکرات آج ہونگے
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل خادمی پہلے وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور حساس سکیورٹی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
یہ تقرری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے، حالیہ دنوں میں اسرائیل نے تہران پر حملے کئے تھے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کے کئی سینئر افسران شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اتوار کے روز کئے گئے اسرائیلی حملے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور ایک اور اعلیٰ افسر جنرل محسن باقری شہید ہوئے تھے۔
ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اعلیٰ سطح پر انٹیلی جنس و دفاعی قیادت کی تبدیلی اسی عزم کا مظہر ہے۔