ایرانی میزائل حملوں کی دہشت نے اسرائیلی شہریوں کی بزدلی عیاں کردی

Published On 20 June,2025 02:45 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) ایرانی میزائل حملوں کی دہشت نے اسرائیلی شہریوں کی بزدلی عیاں کردی۔

ایرانی میزائل حملوں کے خوف سے اسرائیلی ٹی وی کے اینکر پریشان ہوگئے، سائرن بجتے ہی اسرائیلی ٹی وی کے اینکر نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ اس کے برعکس ایران کے سرکاری ٹی وی پر اسرائیلی حملے میں اینکر سہر امامی نے جرات کا مظاہرہ کیا اور سٹوڈیو واپس آکر نشریات جاری رکھیں۔

امریکی نشریاتی ادارے نے ایران کے سرکاری ٹی وی پر ہونیوالے حملے پر رپورٹ بنائی، فوٹیج میں نیوز روم میں ہونے والی تباہی واضح دیکھی جاسکتی ہے، کی بورڈ اور فون پگھل چکے ہیں، ایرانی ٹی وی کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔