قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Published On 21 June,2025 02:50 pm

قلات: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔