سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ کم کرنے کا حکم

Published On 25 June,2025 12:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام پانچ سے سال سے کم کر کے چار سال کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بنچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کیلئے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، ایس ایم لاء کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔

آئینی بنچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔