باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید

Published On 02 July,2025 02:31 pm

باجوڑ: (دنیا نیوز) باجوڑ میں صادق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار صادق آباد میں پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 5 افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار وکیل خان، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔