باجوڑ: (دنیا نیوز) باجوڑ دھماکے میں ملوث 7 مبینہ دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی۔
دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی، رپورٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے ٹکڑے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔
باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی، ایف آئی آر کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر پر حملہ ہوا، واقعہ میں 4 افراد شہید ہوئے۔