پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

Published On 04 July,2025 02:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

کلر کہار،پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل میں بادل خوب برسے، چکوال میں موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مظفر گڑھ اور پیر محل میں بھی بادل برسے، کراچی میں بھی رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 تا 10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی طوفان اور متعدد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔