مری :(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ملکہ کوہسار مری میں دوگروپوں میں تصادم سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم مال روڈ جی پی او چوک میں ہوا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ پتھراو اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
فائرنگ اور تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ سیاحوں کی متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،سیاح فیملیز میں خوف و ہراس اور پولیس بے بس نظرآئی۔
دوسری جانب اطلاع ملنے پر اے ایس پی مری نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اس حوالے سے اے ایس پی کا کہنا تھا کہ علاقے میں حالات مکمل طور پر پولیس کے کنٹرول میں ہیں۔
علاوہ ازیں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، جھگڑا موجودہ اور سابق انجمن تاجران گروپوں میں ہوا۔