کراچی :(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کرکےکوئی راستہ نکالیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلےگی‘‘ میں گفتگو ملک میں سیاسی ٹمپریچرکوکم کرنا چاہیے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کرمفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کودشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان آپس کی لڑائیوں کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں، اگر چودھری نثار شہبازشریف کا اڈیالہ میں مفاہمت کا پیغام لیکر جاتے ہیں توبہت اچھی بات ہو گی، مجھے لگ رہا ہےاس بات میں حقیقت کم اورقیاس آرائیاں زیادہ ہے۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگرایسا ہو جائے تو بہت اچھی بات ہوگی، تمام سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کرکےکوئی راستہ نکالیں، خیبرپختونخوا حکومت کوگرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔