لاہور: (دنیا نیوز) سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق محمد رمضان ڈھڈی گیارہ سال، چار ماہ اور سات دن اس منصب پر فائز رہے، رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفی دیا۔
رمضان ڈھڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں اور سینئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔