کراچی: (دنیا نیوز) مون سون برسات سے مخدوش عمارتوں سے مزید حادثات کا خدشہ، مخدوش و خطرناک عمارتیں خالی کرانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔
حکام کے مطابق شہر میں اب تک 9 انتہائی مخدوش عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں۔
3 رہائشی عمارتیں بغدادی، 2 کھارادر 1 آگرہ تاج اور 1 کھڈا مارکیٹ اور 2 دریا آباد میں خالی کرائی گئیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ نیا آباد لیاری کے علاقے میں 5 مزید مخدوش رہائشی عمارتوں کو خالی کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کا اولڈ سٹی ایریا مخدوش عمارتوں کا جنگل ہے، صرف لیاری میں 107 عمارتیں رہائش کے قابل نہیں، شہر میں اب بھی 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں۔