سانحہ لیاری کے بعد انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا ابتدائی پلان تیار

Published On 07 July,2025 07:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ لیاری کے بعد انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا ابتدائی پلان تیار کر لیا گیا۔

پہلے مرحلے میں کراچی ساؤتھ میں 51 مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کر لی گئی، ذرائع کے مطابق ناقابل رہائش عمارتوں میں 400 سے زائد افراد مقیم ہیں، لیاری سب ڈویژن میں دو روز کے دوران 6 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ریونیو ذرائع کے مطابق لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت پہلے مخدوش قرار دی جا چکی ہے، گرنے والی عمارت کو بھی نوٹس دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بعض قدیمی عمارتوں کے سروے، پلاٹ نمبر میں فرق ہے، 51 عمارتوں میں 12 سے 15عمارتیں ہیرٹیج ہیں۔

ریونیو ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ایس بی سی اے ڈیمالیشن ٹیم انتہائی خطرناک عمارتوں کو گرائے گی، ایس بی سی اے کی ڈیمالیشن ٹیم میں افرادی قوت مشینری کی کمی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے گرائی جانے کے قابل عمارتوں کے لیے متبادل تجاویز تیار کرلیں، آئندہ 24 گھنٹے میں ازسرنو سروے کر کے عمارتوں کو گرانے کا سلسلہ تیز ہوگا۔